ناگی ریڈی پیٹ میں بیڑی مزدوروں کا احتجاج

یلاریڈی ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آسرا وظائف سے تعلق نہ رکھنے کیلئے وظائف منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آتما کور ‘ بلارم ‘ ودل پرتی مواضعات کے بیڑی مزدوروں نے منڈل پریشد آفس پر احتجاج کیا ۔ اس موقع پر مزدور خواتین نے کہا کہ تقریباً 25سال سے زائد بیڑی بنانے کا کام کررہے ہیں ‘ پھر بھی انہیں وظائف سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ اگر وظائف نہ جاری کئے گئے تو سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کا انتبادہ دیا ۔ کئی سالوں سے بیڑی بنانے کا کام کرنے پر انہیں کیوں بیڑی ورکرس کا ظیفہ نہیں جاری کیا جارہے ہے کہہ کر سوال کیا ۔ آتما کور ایم پی ٹی سی مسٹر منوہر ریڈی کے ساتھ آفس کے اندر جاکر سپرنٹنڈنٹ مسٹر گھو سے بات کی جس پر انہوں نے مستحق خواتین کو ادھار زیراکس دینے کا مشورہ دیا ۔ بیڑی ورکرس وظائف نہ آنے والوں کے تفصیلات ضلعی عہدیداروں کو روانہ کرنے کی بات کہی ۔جس پر خواتین مزدوروں نے اپنا آدھار زیراکس دے کر واپس چلے گئے ۔