ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے مواضعات میں گرام سبھائیں

مختلف مسائل پر گرما گرم مباحث، خصوصی ہیلت سنٹر کے قیام کا مطالبہ
یلاریڈی۔/18اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چنور علاقہ میں خصوصی ہیلت سنٹر کا قیام عمل میں لانے کیلئے عوام نے مل کر حلف لیا۔ منڈل کے چنور، راگھوواپلی، آتما کور، مواضعات میں گرام سبھاؤں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چنور سرپنچ سدیا نے کہا کہ موضع میں ہیلت سنٹر نہ ہونے سے حاملہ خواتین اور بچوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہر مرتبہ چار کیلو میٹر دور گول لنگال کے سب سنٹر کو جانا مشکل ہورہا ہے۔ اس لئے چنور کو خصوصی ہیلت سنٹر منظور کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ساتھ مواضعات پر پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے جدید بورویلس ڈالنے متفقہ طور پر حلف لیا گیا۔ اس موقع پر سرپنچوں میں سایووا، کرونماں، پنچایت سکریٹری سندیپ، ستیہ نارائنا، وناجا موجود تھے۔ منڈل تاڑوائی کے کٹکل ، ایرہ پہاڑ اور کونڈا پور، کالوجی واڑی علاقوں پرگرام سبھائیں منعقد کرتے ہوئے پینے کے پانی کی شدید قلت دور کرنے کیلئے ٹینکروں سے پانی سربراہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ آنگن واڑی سنٹروں پر پڑھنے والے بچوں کو بھی تحفظ غذا کے چاول سربراہ کرنے، مستحق افراد کو انتودیا کارڈس جاری کرنے ، موریاں تعمیر کرنے ، اسٹریٹ لائٹس درست کرنے کا عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیا۔ عہدیداروں نے عوام کو آبی ٹیکس ادا کرتے ہوئے ترقی کیلئے تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر موضع سکریٹری سریندر ریڈی، گنگادھر، مظفر بیگ، پریم داس، سرپنچوں میں سائی ریڈی، پوتا گوڑ، راملو، مانیماں اور دوسرے موجودتھے۔