دبئی۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر ایرویز نے اپنی دوحہ سے ناگپور بلاتوقف پروازوں کا ڈسمبر سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ہندوستان کے مختلف مقامات سے بڑھتی ہوئی طلب کی تکمیل ہوسکے ۔ قطر ایرویز ستمبر 2007ء سے مئی 2009ء تک ناگپور کو پروازیں کیا کرتا تھا ۔ اب روزآنہ یکم ڈسمبر سے دوحہ اور ناگپور کے درمیان قطر ایرویز پروازیں شروع ہوجائیں گی۔