ناگپور میں سڑک حادثہ حیدرآبادی نوجوان ہلاک

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پرانے شہر کا ایک نوجوان طالب علم ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ناگپور ہائی وے پر پیش آیا ۔ جس میں 21 سالہ اسحاق ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرحان شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ ان کا تعلق پرانے شہر کے علاقہ کرما گوڑہ سے بتایا گیا ہے ۔ جو سینٹ میری انجینئیرنگ کالج سال آخر کے طالب علم بتائے گئے ہیں ۔