حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی و ریاست مہاراشٹرا حکومتوں کی جانب سے شروع کردہ ناگپور میٹرو ریل پراجکٹ میں سوپروائزری ، نان سوپر وائزری ( ٹکنیشن ) شعبہ مخلوعہ مختلف جائیدادوں کی بھرتی کے لیے قابل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں اور ان جائیدادوں کو آپریشنس ، مینٹننس شعبہ میں بھرتی کی جائیں گی جملہ 206 جائیدادیں ہیں جن میں ٹکنیشن کی 91 جائیدادیں ہیں ۔ ین سی وی ٹی / ایس وی ٹی سے متعلقہ شعبہ میں آئی ٹی آئی کامیاب ، جن کی عمر 25-18 برس کے درمیان ہو درخواست آن لائن میں داخل کرسکتے ہیں اور انتخاب تحریری امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ سوپروائزری جائیدادیں جملہ 115 ہیں جنمیں اسٹیشن کنٹرولر / ٹرین آپریٹر / ٹرین کنٹرولر 62 جائیدادیں ہیں ۔ الیکٹریکل الکٹرانکس اور میکانکس میں تین سالہ انجینئرنگ ڈپلومہ کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ سکشن انجینئر کی جملہ 10 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ متعلقہ شعبہ میں چار سالہ بیچلر ڈگری کامیاب اہل ہوں گے ۔ جونیر انجینئر کی 43 جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور متعلقہ شعبہ میں تین سالہ انجینئرنگ ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ۔ جب کہ امیدوار کی عمر 28-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے اور انتخاب آن لائن تحریری امتحان ، سائیکو ٹسٹ اور شخصی انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست کی فیس 500 روپئے ہوگی ۔ جب کہ ایس سی ، ایس ٹی اور خواتین کے لیے 150 روپئے ہوگی ۔ درخواستیں آن لائن میں 9 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ metrorailnagpur.com ملاحظہ کریں ۔۔