حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : سروجنا فرٹیلٹی سنٹر کا ناگول ایکس روڈس حیدرآباد پر افتتاح عمل میں آیا ۔ اس ہاسپٹل کا افتتاح مہمان خصوصی مسز ایم پدما دیویندر ریڈی ، ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ نے کیا ۔ اعزازی مہمان مسٹر آر کرشنیا ، رکن اسمبلی ، ایل بی نگر ، صدر نشین بی سی ویلفیر اسوسی ایشن نے او ٹی کامپلکس کا افتتاح کیا ۔ ڈاکٹر بی نریندر ریڈی ، صدر تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس اسوسی ایشن حیدرآباد اینڈ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ نے کنسلٹیشن رومس کا افتتاح کیا اور ڈاکٹر ایس شانتا کماری سکریٹری ایف اوجی ایس آئی نے اسکیننگ روم کا افتتاح کیا ۔ سروجنا فرٹیلٹی سنٹر بانچھ پن کے علاج کا مرکز ہے جہاں ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل ہیں ۔ یہ ہاسپٹل ممکنہ تمام علاج و معالجہ فراہم کرتاہے ۔۔