ناگر کرنول میں ڈی ایس پی معصوم باباپر حملہ

ناگر کرنول 6 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیر قانونی طور پر شراب کی منتقلی کرنے والوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کے دوران زیر تربیت ڈی ایس پی مسٹر معصوم بابا پر بعض نوجوانوں کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کرنے کا واقعہ کل منڈل بجنا پلی میں پیش آیا ۔ ڈی ایس پی ناگر کرنول مسٹر انتونیا کے بموجب غیر قانونی طور پر شراب کی منتقلی کی اطلاع پاکر ٹرینی ڈی ایس پی بجنا پلی مسٹر معصوم بابا اپنے عملے کے ہمراہ گشت کرنے کے دوران منڈل گوپال پیٹ کے موضع امڈالا کنٹہ سے تعلق رکھنے والے مونیم ، راملو نامیافراد کو علحدہعلحدہ موٹر سیکلوں پر شراب لے جاتے ہوئے پاکر انہیں گرفتار کرتے ہوئے اپنی پولیس جیپ میں سوار کروادیاجبکہ ایک شخص جو یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا فوری اس خبر کو اپنے موضع میں عام کرتے ہوئے تقریبا 20 افراد جائے وقوع پر برہمی کے عالم میں پہونچتے ہوئے ڈی ایس پی معصوم بابا پر حملہ کرنے پر معصوم بابا کا چہرہ اور کان کا حصہ زخمی ہوگیا

جس پر فوری بجنا پلی پولیس اسٹیشن سے اضافی دستے کو طلب کرنے کے دوران حملہ آور فرار ہوگئے ۔ ڈی ایس پی ناگر کرنول مسٹر انتونپا سی آئی شیکھر ریڈی جائے وقوع پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے معصوم بابا کو ناگر کرنول ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ بعدازاں ٹریننگ ڈی ایس پی معصوم بابا نے شراب کی غیر قانونی منتقلی کرنے والوں کو گرفتار کرنے پر موضع کے نوجوانوں کی جانب سے اپنے اوپر حملہ کرنے کی شکایت درج کی ۔