ناگرکرنول ۔ 5 ۔ فبروری ( فیاکس ) عاشق غوث اعظم دستگیر پیران پیرؒ جناب خواجہ سلطان الدین احمد نقشبندی القادری اسٹانپ وینڈر کی جانب سے سلطان منزل پر یکم فبروری تا 2 فبروری دو روزہ سالانہ فاتحہ خوانی عرس شریف حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیر کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا یکم فبروری کو بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف اور بعدازاں محفل سماع بعد مغرب صندل مبارک سلطان منزل سے برآمد ہو کر شہر ناگرکرنول کے مختلف گشت کرتا ہوا اختتام کو پہنچا 9 بجے شب مولانا محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری کی نگرانی میں محفل سماع قوالی کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا تلنگانہ دکن حیدرآباد کے ممتاز قوال جناب محمد عثمان ہم دم بندہ نوازی ساز پر عرفانی نعتیہ و منقبتی کلام پیش کیا ۔ جناب شیخ یعقوب بن محمد باوزیر نقشبندی القادری ، خواجہ جعفر محی الدین حیدرآباد ، مولانا حافظ محمد شاکر پاشاہ صدیقی نقشبندی القادری ، مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ دوسرے دن 10 بجے شب سلطان منزل ناگرکرنول میں ایک غیرطرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ جناب خواجہ سلطان الدین احمد نقشبندی القادری کی نگرانی منعقد ہوا جناب تقی احمد تقی ، جڑچرلہ جناب ابراہیم خان ایاز حیدرآبادی ، جناب خواجہ معین الدین خوشتر ، جناب محمد خلیل نہدی صدر تنظیم سبیل خیرناگرکرنول حسن باوزیر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ جناب جلیل رضا صدر بزم رضا جڑچرلہ نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ مہمان شاعر جناب ابراہیم خان ایاز حیدرآبادی کے کلام کو بار بار سناگیا اور کافی پسند کیا گیا ۔ ان کے علاوہ مشاعرہ میں فرید احمد فرید ، ابراہیم ، جعفر کاظمی ، شاکر پاشاہ شاکر ، مظہری ، ضیاسلطانی ، ممتاز حسین نقشبندی ، جلیل رضا ، محبت علی ، منان خواجہ خلیل الدین احمد نے نعتیہ و منقبتی کلام پیش کیا داعی محفل ، جناب باسط مظہری خواجہ انور الدین مسعود خواجہ قادری ، خواجہ معین الدین غوث کی جانب سے مہمانوں کی گلپوشی کی گئی ۔ مولانا حافظ محمد شاکر پاشاہ صدیقی کامل جامعہ کی قرات کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا ۔