ناگر جناساگر کی سطح آب میں تیزی سے اضافہ

ضلع نلگنڈہ میں بارش کا سلسلہ جاری‘ نشیبی علاقوں میں پانی داخل

نلگنڈہ ۔ 19 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں گذشتہ رات سے ہو رہی مسلسل بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ۔ ضلع میں 308 ایم ایم بارش اوسطاً ‘ 10 ایم ایم درج ہونے کی عہدیداروں نے توثیق کی ہے ۔ ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا میں ہو رہی بارش کی وجہ سے المٹی اور سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب مکمل ہوگئی ہے ۔ سری سیلم پراجکٹ کے 6 دروازوں سے زائد از 3 لاکھ کیوزک پانی کو خارج کیا جا رہا ہے ۔ کرشنا ندی میں بارش کا پانی اور سری سیلم سے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ناگرجناساگرپراجکٹ میں پانی کا بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب ناگرجناساگر کی مکمل سطح آب 590 ہے اور 312.05 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے پراجکٹ میں 538.7 فٹ اور 185.63 ٹی ایم سی پانی موجود ہے ۔ سری سیلم سے برقی پیداوار اور گیٹوں کے ذریعہ 2 لاکھ 92 ہزار 340 کیوز کی پانی ان فلو ہے جبکہ پراجکٹ سے 2 لاکھ 65 ہزار 362 کیوزک پانی کو کرشنا ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ۔ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کا ان فلو 2 لاکھ 34 ہزار 937 کیوزک ہے ۔ پراجکٹ سے 1562 پانی کا آوٹ فلو بتایاگیا ہے پانی کا بہاؤ اتنے بڑے پیمانہ پر رہا تو توقع ہے کہ ناگر جناساگر پراجکٹ کی مکمل سطح 8تا 10 دن میں مکمل ہوجائیگی سطح آب میں مسلسل اضافہ سے اطراف و اکناف ‘ نلگنڈہ اور سوریا پیٹ کے علاقوں کے کسانوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ سری سیلم پراجکٹ میں 885 فٹ کے منجملہ 882.10 فٹ موجود ہے ۔ ضلع کے مختلف مقامات پر درج ہوئی بارش ویملی پلی میں 45.6 ‘ ایم ایم ‘ مریاگوڑہ ‘ 44.2 تیرارام ‘ 82.4‘ دامر چرلہ 24 ‘ کتیہ پلی منڈل 22.4 ‘ نلگنڈہ 21.8 ‘ منوگوڑ ‘ 17.6 ‘ شالی گورارام 16.2 ‘ نکریکل 16.2 تپری ‘ 13.2 ‘ کٹنگور 11.2 ‘ نڈمانور 9 ‘ کنگل 8.2 ‘ گورم پوڈ 6.8 ‘ چنڈور 5.8 ‘ چیال 4.4 ‘ چٹیال ‘ 3.2 ‘ نامپلی منڈل ‘ 1.4 ایم ایم پانی کا اوسط درج ہوا ہے ۔