ناگریڈی پلی گاوں میں بورویل کا افتتاح

مدور منڈل 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل میں موضع ناگر یڈی پلی گاوں میں پینے کے پانی کی این آر ڈی ڈبلیو پی اسکیم کے تحت ناگریڈی پلی گاوں بی سی کالونی میں بور ڈالا گیا اور سنگل فیس کا موٹر لگایا گیا ۔ دیگر گاوں میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو دور کیا گیا۔ اسی طرح آنگن واڑی سنٹر اسکول میں نل کلکشن دیاگیا اس بور کا نگریڈی پلی ڈپٹی سرپنچ گوپال کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا ۔ اس پروگرام میں گاوں کے وارڈ ممبروں شیوا لیل ،بھیمماں ،مہیندر ریڈی ،گنڈایا اور دیگر سیاستداں لیڈر گوپال گوڑ ،کشٹیا ،چاری ،نرسملو ،راجو وغیرہ شریک تھے ۔