ناگرکرنول۔2اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناگرکرنول میں درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے تلگودیشم کی جانب سے نگر پنچایت دفتر میں کمشنر پنچایت سنٹر پورنا چندر راؤ کو یادداشت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم کے ٹاؤن صدر رمیش ‘ قائدین سبحان ‘جعفر ‘ بالاکرشنا و دیگر نے نگر پنچایت کے انتظامات و کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہلکی سی بارش پر بھی سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑے پڑجانے سے راہرؤں اور موٹر سیکل رانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ ہر جگہ گندگی و کچرے کے انبار پڑے رہنے سے عوام امراض کا شکار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے مختلف مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے پیش کردہ یادداشت کے مطابق مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔