عازمین حج کی تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی جناردھن ریڈی کا خطاب
ناگرکرنول یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ناگرکرنول شری مری جناردھن ریڈی نے عازمین حج سے حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران حلقہ ناگرکرنول کی ترقی ، امن و امان اور باہمی اتحاد کیلئے دعاء کرنے کی خواہش کی ۔ مستقر ناگرکرنول میں واقع اپنی قیامگاہ میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں اس سال حج و زیارت النبی ﷺ کے مقدس سفر کیلئے روانہ ہونے والے عازمین جناب سید عظیم الدین جناب محمد نرنجن ٹیلر ، جناب محمدعبدالحمید تاجر ، جناب محمد نصیرالدین موظف محکمہ حیوانات کی رکن اسمبلی نے گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ناگرکرنول کی خوشحالی کیلئے اپنی عباداتوں میں دعاء کرنے کی عازمین حج سے اپیل کی ۔ حافظ محمد محبوب علی امام و خطیب مسجدمعراج کی قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ پروگرام میں ٹی آر ایس کے ریاستی قائد جے رگھونندن ریڈی ، اقلیتی قائد جناب محمد حنیف ، جناب سید خواجہ معین الدین ، موظف ایم آر او ، جناب سید طاہر الدین ، جناب شیخ عابد علی ، خواجہ خان، حمید ، شیخ آصف علی و دیگر موجود تھے ۔ مولانا محمد عبدالحق بھی موجود تھے ۔