ناگرکرنول25؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع حج سوسائٹی ناگر کرنول کے زیر اہتما م حج 2019- کے فارمس کی اجرائی پروگرام کا مسجد محفوظ بن محفوظ میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سرپرست سوسائٹی جناب محمد عبدالحفیظ خان نقشبندی القادری، صدر سوسائٹی جناب شیخ فرید احمد، صدر انتظامی کمیٹی مساجدناگرکرنول جناب خواجہ قطب الدین خان(پاشاہ بھائی)، صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد جناب محمد حنیف ، ایکزیکٹیو عہدیداران جناب شیخ یعقوب بن عثمان باوزیر، جناب محمد صادق پاشاہ نقشبندی القادری،معتمدسوسائٹی جناب محمد ابراہیم نقشبندی، نائب صدو ر مولانا محمد عبدالحق نقشبندی نظامی، مولانا محمد عبدالوکیل حسامی،شریک معتمد جناب شیخ عبدالشکور،مشیرجناب محمد مبین احمد خان،خازن جناب الحاج شیخ مولاپیراں، اراکین جناب محمد امیر احمد (پاشاہ بھائی)، جناب سید عظیم الدین، جناب سید طاہرالدین و دیگر نے حج ۔2019 کے فارمس کی رسم اجرائی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی جناب شیخ فرید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صاحب ِ استطاعت جس پر حج فرض ہے وہ حج و زیارت النبی ﷺ کے مقدس سفر کیلئے تیار ہوجائے۔ انہوں نے سوسائٹی کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عازمین حج کی خدمات کیلئے سوسائٹی کمرباندھ کر تیارہے۔عازمین حج کی فارمس کی خانہ پری سے لے کر عازم کے بذریعہ طیارہ روانہ ہونے تک کی پوری رہنمائی سوسائٹی کرتی ہے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سال بھر میں عمرہ کیلئے روانہ ہونے والے عازمین کی بھی بھر پور رہنمائی سوسائٹی کی جانب سے کی جاتی ہے۔