ناگرکرنول میں بیواؤں میں وظائف کی تقسیم

ناگرکرنول ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وقف کامپلکس کمیٹی ناگر کرنول کے زیراہتمام مستقر کے دفتر میں منعقدہ ’’ وظیفہ بیوگان کی تقسیم ‘‘ پروگرام میں معتمد کمیٹی جناب سید رفیع الدین ، خازن کمیٹی جناب محمد انس احمد خان ، اراکین کمیٹی جناب محمد خلیل الرحمن ، جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں جناب سید سعادت علی ایڈوکیٹ ساکن ملے پلی حیدرآباد کی جانب سے دیئے جانے والے وظیفے کی رقم کو 25 بیوگان میں فی کس 200 روپئے تقسیم کیا گیا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حیدرآباد کے ایک صاحب خیر جناب سید سعادت علی ایڈوکیٹ نے اپنے دورہ ناگرکرنول کے موقع پر مستقر ناگرکرنول کے 25 بیوگان میں فی کس 200 روپئے ماہانہ کے حساب سے جملہ 6 ماہ تک اپنے ٹرسٹ سے وظیفہ فراہم کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ وظیفے کی رقم کو وقف کامپلکس کمیٹی کے ذمہ داران کے حوالے کیا تھا ۔ کل مستقر کے دفتر میں ایک تقریب کے انعقاد کے ذریعے وظیفے کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر مذکورہ بالا کمیٹی کے عہدیدراان نے جناب سید سعادت علی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید اپنے تعاون کو مستقر ناگرکرنول میں وسعت دینے کی خواہش کی ۔ پروگرام میں دفتر کے محاسب جناب شیخ فرید احمد ، رینٹ کلکٹرس جناب محمد ربانی ، محمد نرنجن نے حصہ لیا ۔