ناگرکرنول میں اسرئیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ناگرکرنول /27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتظامی کمیٹی مساجد کی تحریک پر مسلمانان ناگر کرنول کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی منظم کی گئی۔ ریلی میں شامل مسلم نوجوان اپنے ہاتھوں میں فلسطینی شہیدوں کی تصاویر تھامے مستقر کے مسجد بن محفوظ سے نکل شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے آر ڈی او آفس پہنچے، جہاں آر ڈی او کو یادداشت پیش کرنے کے بعد صدر انتظامی کمیٹی جناب محمد عبد الحفیظ خاں نے اپنے خطاب میں مرکزی حکومت سے اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرنے اور فلسطینی مسلمانوں کی تائید کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اتنے مظالم ہونے کے باوجود دیگر ممالک لب کشائی سے گریز کر رہے ہیں۔ ٹی آر ایس قائد مرزا خلیل بیگ اور شیخ فرید احمد نے بھی مخاطب کیا۔