سیتاپرساد ڈپٹی میئر، کارپوریٹر س کے اجلاس میں انتخاب
گوداوری کھنی۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم بلدیہ کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے چیرمین آر ٹی سی ایس ستیا نارائنا کے زیر اہتمام ایک اجلاس بلدیہ آفس کے ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں پدا پلی ایم پی بالا سمن اور کلکٹر پدا پلی دیواسینا بھی موجود تھے۔ 50 کارپوریٹرس میں جملہ 30 کارپوریٹرس نے شرکت کی۔ میئر کے لئے 3 کارپوریٹرس اور ڈپٹی میئر کیلئے 2 کارپوریٹر خواہشمند تھے۔ میئر کیلئے ڈی ساوتری ڈیویژن 4، ٹی پروین ڈیویژن 49 اور جے ناگامنی ڈیویژن 13 کے کارپوریٹر میں سے 13 ڈیویژن کی کارپوریٹر جے ناگامنی کو کارپوریٹرس کی اکثریت نے تائید کرتے ہوئے چن لیا۔ اس طرح ڈپٹی میئر کے لئے شمیم سلطانہ ڈیویژن نمبر 50 اور ستیا پرساد ڈیویژین نمبر 19 میں سے ستیا پرساد کو کارپوریٹرس کی اکثریت نے تائید کرتے ہوئے چن لیا۔ چیرمین ستیا نارائنا نے بھی کارپوریٹرس کی رائے اور خواہش کو دیکھتے ہوئے جے ناگامنی کو میئر اور ستیا پرساد کو ڈپٹی میئر کے لئے منتخب کیا گیا۔ تمام 30 کارپوریٹرس ٹی آر ایس کے ہی تھے۔ آخر میں کلکٹر ،ایم پی اور چیرمین آر ٹی سی اور تمام کارپوریٹرس نے ناگامنی اور ستیا پرساد کو مبارکباد پیش کی۔