ناگالینڈ اور میگھالیہ میں انتخابی مہم کا اختتام

شیلانگ /کوہیما ۔25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی مشرقی ہند کی دونوں ریاستوں میں انتخابی مہم آج اختتام پذیر ہوگئی ۔ دونوں ریاستوں میں 60 نشستیں ہیں جہاں منگل کے دن رائے دہی مقرر ہے ۔ نتائج کا اعلان 3مارچ کو کیا جائے گا ۔ جب کہ تریپورہ میں انتخابات ختم ہوجائیں گے ۔ بی جے پی اپنے قدم شمال مشرقی ہند میں جمانے کی جان توڑ کوشش کررہی ہے ۔ خاص طور پر میگھالیہ کانگریس کیلئے اہمیت رکھتا ہے جہاں 10سال برسراقتدار رہ چکی ہے ۔ انتخابی کامیابیوں اور منی پور و اروناچل پردیش میں حکومت تشکیل دینے سے بی جے پی کے حوصلے بلند ہیں ۔