ناگاجیوتی یلاریڈی تحصیلدار مقرر

یلاریڈی ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے شریمتی ناگاجیوتی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ گزشتہ عام انتخابات تک خدمات انجام دینے والے تحصیلدار سرینواس کمار کا بعد انتخابات تبادلہ کئے جانے پر انچارج تحصیلدار کی حیثیت سے ڈپٹی تحصیلدار نرسملو نے خدمات انجام دیں۔ بھکنور منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات دے رہی ناگاجیوتی کا یلاریڈی تبادلہ کرنے پر انہوں نے انچارج تحصیلدار نرسملو سے عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی VRO کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کی حیثیت سے نرسمہاراو نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے انچارج تحصیلدار سرینواس سے اپنا جائزہ حاصل کیا ۔ ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار شنکر کا تبادلہ میدک ضلع کرنے پر ڈپٹی تحصیلدار سرینواس نے انچارج تحصیلدار کی خدمات انجام دے رہے تھے ۔