ناکام حکومت کو آرام کا موقع دیا جانا ضروری

ٹی آر ایس کے 4 سالہ دور میں صرف وعدے اور دھوکہ: تلگودیشم
میدک ۔8؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ٹی آر ایس حکومت کا چار سالہ دور پوری طرح ناکام رہا ‘ انتخابی جلسوں میں اور تحریک تلنگانہ کے دوران ریاستی وزیر اعلیٰ کے آسمانی وعدوں و تیقنات کو لیکر ریاست کے رائے دہندوں نے انہیں اقتدار کی کرسی تک پہنچا دیا ۔ لیکن حکومت عوام دشمن و کسان دشمن پالیسیوں کو اپناتے ہوئے معصوم عوام کو پوری طرح دھوکہ دیا ہے ۔ عوام کو 2019 کے عام انتخابات کا انتظار ہے ۔ صدر ضلع تلگودیشم وانچارج حلقہ اسمبلی میدک مسٹر اے کے گنگادھر راو ‘ ترجمان اعلیٰ تلگودیشم پارٹی مسٹر محمد افضل نے میدک کے پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانگریس کے دوران اپنے ان تنقیدی خیالات کا اظہارکیا ۔ ان قائدین نے کہاکہ علحدہ ریاست آندھراپردیش کے موقع پر ریاست آندھراپردیش16 ہزار کروڑ خسارہ میں تھی ۔ تب بھی چندرابابونائیڈو حکومت کامیاب رہی اس کے برعکس ریاست تلنگانہ کی حکومت یکسر ناکام رہی ۔ خسارہ بجٹ میں اقتدار حاصل کر کے بعد بھی ریاست آندھراپردیش میں 5 جولائی تک 13 لاکھ سے زائد مکانات تعمیر کر کے مستحقین کے حوالے کیا ہے ۔ جبکہ ریاست تلنگانہ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا وعدہ انتخابی وعدوں میں ہی کھیل رہا ہے ۔ اخباری بیانات کے ذریعہ اس اسکیم کو لیکر عوام کو گمراہ کرنا حکومت تلنگانہ نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چندر شیکھرراؤ واحد چیف منسٹر ہیں جنہوں نے تا حال سکریٹریٹ نہ آ کر شکوک و شبہات کے نظریہ پر چل رہے ہیں ۔اس موقع پر تلگودیشم قائدین مسرز گوپال کرشنا ‘ صدر منڈل تلگودیشم مسٹر لکشمن یادو ‘ محمد کریم ‘ ایلم اور دیگر موجود تھے ۔