ناپاک گٹھ جوڑ کا خاتمہ یقینی تھا : کانگریس

سرینگر 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے آج کہاکہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی اتحاد کا ٹوٹنا ہی اُس کا مقدر تھا کیوں کہ یہ ایک ناپاک گٹھ جوڑ تھا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جی اے میر نے کہاکہ ’’یہ ایک ناپاک گٹھ جوڑ تھا اور ایک دن اس کا خاتمہ متوقع تھا۔ اُنھوں نے ریاست کے عوام اور متعلقہ جماعتوں کے حامیوں کو دھوکہ دیا کیونکہ اُن دونوں نے ایک دوسرے سے مخالف ایجنڈہ پر ووٹ حاصل کیا تھا‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست کی موجودہ صورتحال کے لئے پی ڈی پی سے کہیں زیادہ خود بی جے پی ہی ذمہ دار ہے۔ ایک قومی جماعت کسی اتحاد میں زیادہ اثر رکھتی ہے۔ میر نے کہاکہ ’’بی جے پی کو اگرچہ قومی سطح پر عوام کی بھاری تائید حاصل ہوئی تھی لیکن جب جموں و کشمیر کی بات آتی ہے تو اُن (بی جے پی) کی کوئی پالیسی نہیں تھی۔
مودی حکومت جھوٹ پھیلا رہی ہے
ممبئی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے نے آج اپنی حلیف بی جے پی پر ایک اور وار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت جھوٹ پھیلا رہی ہے۔