ناندیڑ میں کشمیر ریلیف سنٹر کا قیام

ناندیڑ21 ستمبر (فیاکس)۔ جمیعۃ علماء ناندیڑ کے تمام عہدیدار ان گزشتہ کئی دنوں سے کشمیر کیلئے ریلیف کی وصولی میں مصروف ہے ۔ جمیعۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے مطابق کشمیر میں برسر اقتدار حکومت یا مرکزی حکومت کے جانب متاثرین کے مطابق کشمیر میں برسر اقتدار حکومت یا مرکزی حکومت کے جانب متاثرین کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ جمیعۃ علماء نے مرکزی سطح پر ریلیف کمیٹی تشکیل دے کر ۱۶۰۰ سو واٹر پروف خیمے نصب کئے گئے ہیں ۔ صوبائی دفتر کے احکامات کے مطابق جمیعۃ علماء ناندیر نے ابھی تک ایک لاکھ روپئے سے زائد نقد رقم جمع ہوئی ہے ۔ مزید رقومات جمع کرنے کیلئے شہر میں مصروف علاقہ کیلا مارکیٹ میں جناب عبدالعزیز صاحب ہوٹل والے اور محمد صادق عرف بائوس اسی طریقے سے مرکز کے روبرو اعتماد حج عمرہ ٹورس کے ذمہ دار الحاج محمد سلیم اور حافظ عبدالجبار کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔جمیعۃ علما ناندیڑ اہل خیر حضرات سے گذارش کرتی ہے کہ آپ اپنی رقومات اوپر ذکر کئے گئے مراکز پر جمیعۃ کے دفتر برکت کامپلیکس پر جمع کرکے متاثرین کے مدد کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ ان موبائل نمبرات پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔ شیخ سلیم ملی ( اعتماد ٹورس ) 9423438771۔حافظ عبدالجبا ر صاحب 4821519272۔عبدالعزیز ہوٹل والے 9421757337صادق بائوس 9850565660۔