ناندیڑ میں چلڈرن سرکل کے زیر اہتمام عید ملن کا انعقاد

ناندیڑ۔25اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جماعت اسلامی ہند کے ایک مرکزی فیصلے کے تحت 5تا 10سال عمر کے بچوں پر مشتمل سارے ملک میں چلڈرن سرکل کا قیام عمل میں آیا۔ ناندیڑ میں ایک سال سے چلڈرن سرکل اپنی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ سر گرم عمل ہے ۔ مورخہ 18اگست کو شہر کی سطح پر بچوں نے عید ملن کا پروگرام منایا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت درج کی ۔ والدین کے حقوق ، اللہ کے حقوق ، روزہ ، زکوۃٰ ، اسلام اور انسانیت جیسے مختلف موضوعات پر بچوں نے تقریریں کیں۔حمد ، نعت ، اور دُعائیں پڑھیں۔ اس موقع پر امیر مقامی محمد حامد حُسین صاحب اور اسٹیٹ کو آرڈنیڑ جناب مخدوم حسام الدین صاحب نے خصوصی شرکت کی اور بچوں کی رہنمائی کی ۔ اس موقع پر بچوں کو انعامات دئیے گئے اور مٹھائی سے اُن کی ضیافت کی گئی ۔ تقریب عید میلاپ کے مکمل انتظامات کی نگرانی ناظم شعبہ چلڈرن سرکل ناندیڑ مرزا یوسف بیگ نے فرمائی۔