ناندیڑ میں مرکزی سرکاری پرچم کشائی تقریب

ناندیڑ۔17اگست (سیاست ڈسڑکٹ نیوز)آزادی ہندوستان کی 67ویں سالگرہ کے ضمن میں مرکزی سرکاری پرچم کشائی ضلع انچارج و ریاست وزیر برائے طبی تعلیم ، اعلیٰ و تکینکی تعلیم ، خصوصی امداد و غیر روایتی توانائی ،جناب ڈی پی ساونت کے ہاتھوں ناندیڑ ضلع کلکٹریٹ کے احاطہ میں کی گئی۔اس تقریب میں سینئر مجاہدین آزادی ، ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا، صدر نشین ضلع پریشد دلیپ پاٹل بیٹ موگریکر ،ضلع کلکٹر دھیرج کمار ، آئی جی جگناتھ، ضلع ایس پی پرمجیت سنگھ داہیا، ایڈیشنل کلکٹر دلیپ سوامی ، ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابھمنیو کاڑے و دیگر معززین عوامی نمائندے ، مختلف محکمہ جات کے افسران ، ملازمین ، طلبہ ،شہریان کی ایک بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مرکزی سرکاری پرچم کشائی کے بعد مسلح پولیس فورس نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ بعدا زاں سرپرست وزیر ڈی پی ساونت نے تقریب میں موجود مجاہدین آزادی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔