ناندیڑ میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ و قومی سمینار

ناندیڑ ۔ 22 ۔ اگست : ( ای میل ) : کنوینر مشاعرہ و سمینار پروفیسر فہیم احمد صدیقی کے بموجب ناندیڑ مہاراشٹرا میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ و قومی سمینار کا 23 اگست بمقام رائل گارڈن ، متصل فیمس فنکشن ہال ، مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ پر منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ کا افتتاح جناب اشوک راؤ جی چوہان ( رکن پارلیمنٹ و سابقہ وزیر اعلی مہاراشٹرا ) کریں گے ۔ مشاعرہ سے قبل ایک روزہ قومی سمینار بعنوان ’ ایکسویں صدی میں کلام میر تقی میر کی معنویت ‘ صبح 10 بجے شروع ہوگا ۔ اس سمینار میں ڈاکٹر شمیم خوشبو جوگیشوری ممبئی ، ڈاکٹر ضامن علی حسرت نظام آباد ، انیس الحق قمر لکچرر یشونت کالج ناندیڑ ، یوسف خاں صابر لکچرر مالے گاؤں ، فیروز حیدری لکچرر ناگپور ، ڈاکٹر مسرت فردوس اورنگ آباد ، ڈاکٹر حمید اللہ خاں پربھنی ، ڈاکٹر نسیم بانو ہبلی ، ڈاکٹر فاطمہ زہرہ بنگلور ، پروفیسر خالد سعید حیدرآباد اور ڈاکٹر سلیم شہزاد مالے گاؤں اپنا مقالہ پیش کریں گے ۔ اسی روز رات 9 بجے ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ بصدارت جناب بشر نواز منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ میں ممتاز مہمان و میزبان شعرا مسرز ضیا شمسی دہلی ، عبدالعزیز دہلی ، سلیم شہزاد ، پروفیسر خالد سعید حیدرآباد ، نظر فتح پوری پونہ ، ڈاکٹر فاطمہ زہرہ بنگلور ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم ضیا ممبئی ، احمد سوز ممبئی ، یوسف دیوان ممبئی ، محترمہ ریکھا روشنی ممبئی ، محترمہ شمیم خوشبو ممبئی ، ڈاکٹر فیروز حیدری ناگپور ، ارشد مینا نگری ، ڈاکٹر ضامن علی حسرت نظام آباد ، عظیم احمد عظیم بھوپال ، شمس جالنوی ، مقصود اشرفی ، خان شمیم ، یاسر جالنوی ، سید غازی جالنوی کے علاوہ ممتاز میزبان شعرا کلام احمد صدیقی ساجد ، فیروز رشید ، تمیز احمد پرواز ، سہیل احمد صدیقی ، یونس فہمی ، مقبول سلیم اور غفار راہی اپنا کلام پیش کریں گے ۔ سمینار و مشاعرہ کی نظامت کے فرائض نامور شاعر و ناظم مشاعرہ فیروز رشید ادا کریں گے ۔

اس موقع پر پروفیسر محمد تلاوت علی ( بانی سرسید کالج اورنگ آباد ) ، جناب سید اعظم ( مجاہد آزادی پربھنی ) اور جناب ڈاکٹر ضامن علی حسرت کو ان کی ادبی خدمات و عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر تہنیت پیش کی جائے گی ۔ مشاعرہ میں جناب ڈی پی ساونت ( وزیر رابطہ ضلع ناندیڑ ) ، کمل کشور جی کدم (سابق وزیر تعلیم مہاراشٹرا ) ، جناب اوم پرکاش جی پوکنا ( رکن اسمبلی ناندیڑ ) ، جناب وسنت راؤ جی ( رکن اسمبلی نائے گاؤں ) ، جناب امرار جورکر ( رکن قانون ساز اسمبلی ناندیڑ ) ، جناب عبدالستار ( مئیر ، ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن ناندیڑ ) اور جناب فیروز رشید ( رکن مہاراشٹرا راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈیمی ممبئی ) مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ کنوینر مشاعرہ و سمینار پروفیسر فہیم احمد صدیقی ( سابق پرنسپل وسنت راؤ کالے سینئیر کالج ، ناندیڑ ) اور ایڈوکیٹ محمد بہا الدین نے ادب دوستوں سے مشاعرہ و سمینار میں شرکت کی پر زور خواہش کی ہے ۔۔