ناندیڑ میں شرانگیزی کی مذموم کوشش

دو مسلم نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ کے خلاف احتجاج
ناندیڑ۔15جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اپنی عظیم الشان روایت کے مطابق 12ربیع الاول کے موقع پر شہر کی مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے ناندیڑ شہر میں جلوس محمدیؐ کا عظیم الشان انعقاد عمل میں آیا۔ جلوس محمد ی ؐ میں شرکت کی غرض سے دو مسلم نوجوان شہر کے گرودوارہ چوراستہ علاقہ کے گیٹ نمبر 1کے قریب سے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے روایتی میلاد گرائونڈ محمد علی روڈ چوک بازار کی سمت آرہے تھے۔

دریں اثناء 10تا 12سکھ نوجوانوں پر مشتمل ایک گروہ نے ٹھیک ساڑھے 12بجے کے قریب 20تا 22سالہ عمر کے ان دو مسلم نوجوانوں کی بائیک کو روک کر ان پر تیز تلواروں اورلامبی سے حملہ کردیا۔ جس کی وجہ سے ان دو مسلم نوجوانوں میں ایک مسلم نوجوان کے سر ، پیٹھ اور ہاتھ پر شدید چوٹیں لائی۔جوں ہی مسلم نوجوانوں پر اس طرح سے حملہ کئے جانے کی اطلاع شہر میں گشت کرنے لگی افواہوں کا بازار گرم ہونے لگا۔ شہر میں اس طرح سے مسلم نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ کئے جانے کی اطلاع جوں ہی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران کو موصول ہوئی وہ فوراً سرکاری اسپتال میں پہنچ گئے۔ ناندیڑ ضلع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران میں شامل شعیب شہباز (شہر صدر )، اسلم خان (سیکریٹری )، عبدالقدیر ( یوتھ اسٹیٹ سیکریٹری )، سفیر ہاشمی ، کھڑکپورہ علاقہ کے ذمہ دار محمود بھائی، لیبر کالونی کے مجاہد خان و دیگر ذمہ داران نے سرکاری اسپتال پہنچ کر ان دو زخمی مسلم نوجوانوں کی مزاج پُرسی کرتے ہوئے انھیں دلاسہ دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جب شہر کے سرکاری اسپتال میںان دو زخمی مریضوں کو زیر علاج کیلئے داخل کیا گیا ان دو زخمی مسلم نوجوانوں کی مرہم پٹی کیلئے کافی وقفہ تک کوئی بھی ڈاکٹران کے قریب نہیں پہنچا۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران جوں ہی سرکاری اسپتال کے محکمہ حادثات میں پہنچے وہ ڈاکٹروں کو طلب کر دبائو ڈالتے ہوئے ان مسلم نوجوانو ں کی مرہم پٹی کروانے میں اپنی خدمات کو پیش کیا۔ بعدا زاں دیکھتے ہی دیکھتے سرکاری اسپتال میں مسلم نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد جمع ہوگئی ۔ ناندیڑ شہر میں 12ربیع الاول کے روز محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی ولادت کے مبارک و مسعود موقع پر ناندیڑ ضلع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے شہر کے سرکاری دواخانہ میں شریک بیماروں ، ناداروں اور مریضوں کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اسی ضمن میں 12ربیع الاول کو سرکاری اسپتال میں شریک مریضوں میں بلا لحاظ مذہب و ملت کے پھل اور میوہ جات تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح جوں ہی ناندیڑ گرودوارہ چوراستہ گیٹ نمبر 1کے قریب 2 مسلم نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ کرنے کی اطلاع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران کو موصول ہوئی ۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے تمام ذمہ داران نے سرکاری اسپتال کے محکمہ حادثات میں پہنچ کر شریک دو مسلم نوجوانوں کی مزاج پرُسی کرتے ہوئے اُنھیں دلاسا دیا۔ آج سہ پہر شہر کے گرودوارہ گیٹ نمبر1کے قریب میں فرقہ پرستوں نے دو مسلم نوجوانوں پر قاتلانہ حملہ کر اپنی دہشت گردی کا کھلے عام مظاہرہ کیا۔ یہ نیوز لکھے جانے تک ناندیڑ پولیس محکمہ نے اس معاملے میں فتح برُج علاقہ میں رہاش پذیر سمیر اور سہیل نامی دو مسلم نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لینے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ان واقعات کے بعد سارے شہر میں پولیس کا زائد پہرہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقع شعیب شہباز نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ اس واقعہ نے ظاہر کردیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتیں ناندیڑ شہر کی پر ُامن فضاء کو خرا ب کرے کی کوشش میں ہیں۔ ناندیڑ ضلع ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران نے پولیس کے تیئں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کی جلد از جلد گرفتاری کر سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔