ناندیڑ۔12مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صفاء بیت المال شاخ ناندیڑ اور نوجوانان محلہ ہلال نگر کی جانب سے شہر کے عبدالحمید فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پر ایک عطیہ خون کیمپ کا انعقاد گذشتہ روز منعقد کیا گیا۔اس کیمپ کا اہتمام صُبح دس بجے تا عصر 5بجے تک کیا گیا۔ اس عطیہ خون کیمپ کو کامیاب بنانے میں شہر کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرس کے علاوہ صفاء بیت المال اور محلہ ہلال نگر کے نوجوانان نے کافی جدوجہد کی۔ اس عطیہ خون کیمپ میں تقریباً 137افراد نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس عطیہ خون میں جمع کردہ خون کو شہر کے سول ہاسپٹل کے بلڈ بینک کے ذمہ داران کے سپرد کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ مولانا محمد سرور قاسمی، حافظ عبدالرزاق صاحب مدینہ نگر ، حافظ مظہر بیگ ، حافظ سید عبدالعزیز ، محمد صدیق ، محمد ضمیر اور اسلم خان ، محمد الیاس ، محمد خواجہ ، سید شکیل ، الطاف سر ، رحمت بھائی ، انیس خان و دیگر افراد موجود ہیں۔ واضح ہوکہ صفاء بیت المال آئندہ 20مارچ سے گزشتہ کی طرح امسال بھی سول ہاسپٹل میں مریضوں اور اُن کے رشتہ داروں کیلئے ٹھنڈے اور فلٹر پانی کی سبیل کا نظم کیا جارہا ہے۔ جو کہ ایک انسانی اور بُنیادی ضرورت ہے اس میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ۔ ایک یوم کے پانی کا خرچ تقریباً (2000) دو ہزار روپئے ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ اس سال آیورویدک ہاسپٹل میں بھی سبیل لگائی جائیگی۔