ناندیڑ۔7ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ شہر کی مسجد عارفین چونا بھٹی خسرو نگر میں گزشتہ روزایک عظیم الشان جلسہ بعنوان’’ تذکرہ سلطان دکن حضرت خواجہ بندہ نواز رحمتہ اللہ علیہ‘‘ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اس عظیم الشان جلسہ عام کا آغاز حافظ و قاری محمد برہان ا لدین نظامی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔مولانا عبدالعظیم رضوی امجد ی نے اس جلسہ عام میں نظامت کے فرائض انجام دیں۔ مولانا عبدالعظیم رضوی نے خواجہ بندہ نواز کی مختصر سیرت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا نام ابو الفتح محمد صدر الدین ہے اور آپ کے القاب شہباز بلندپرواز گیسو داراز بندہ نواز ہے۔اس عظیم الشان جلسہ عام میں مظہر قادری نے نعت و منعقبت کے اشعار پیش کئے۔ بعد ازاں حضرت علامہ سید عزیز قادری نے حضرت بندہ نواز کی سیرت پاک کے مزید گوشوں سے سامعین کو واقف کروایا۔ اور ان کی سیرت اسم تمام کیلئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر الحاج کمال الدین صدیقی صاحب ، الحاج شمس الدین صدیقی صاحب مفتی ادریس رضا صاحب مولانا اشفاق صاحب موجود ہیں۔ الحاج محمد جیلانی خان نظامی صاحب ناظم جماعت نے اس عظیم الشان جلسہ عام کی زیر سرپرستی فرمائی۔ ناندیڑ شہر کے چونا بھٹی خسر ونگر مسجد عارفین میں منعقد اس عظیم الشان جلسہ عام میں مہمانان خصوصی کے طو ر پر ایم زیڈ صدیقی صاحب ،الحاج شفیع قریشی صاحب ، محمد مجیب حسن نظامی شرکت کی۔