ناندیڑ۔26جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال 2014ء کے عام پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ناندیڑ ضلع کے علاوہ دیگرتعلقوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے 5ڈپٹی کلکٹرس کے علاوہ 8تحصیلداروں کے تبادلے آئندہ ماہ فروری میں کئے جانے کی سفارش سینئر عہدیدارن کے پاس کی گئی ہے۔ان عہدیدارن کے تبادلے سے متعلق کاروائی کے فیصلے آئندہ ماہ فروری 2014ء میں لینا طئے کیا گیا ہے۔ اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر دفتر کے باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال 2014ء کے عام پارلیمانی انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنے طور پر رائے دہند گان کو اپنی جانب راغب کرنے کے نئے نئے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔2014ء کے پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں ضلع کے علاوہ دیگر تعلقوں میں اپنی طئے شدہ خدمات کی مدت ختم ہوتے ہی ضلع کے 5 ڈپٹی کلکٹرس کے علاوہ8 تحصیلداروں کے تبادلے کئے جانے کی سفارش الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جارہی ہے۔ ناندیڑ ضلع کلکٹر دفتر میں ان عہدیدار ان کے تبادلے سے متعلق کی گئی سفارش و تجویز پر غو ر وخوص کیا جارہا ہے۔
ضلع کے ان عہدیداران کے تبادلے سے متعلق تیار کی گئی تجویز و رپورٹ کو سب ڈویژن کمشنر دفتر میں 15فروری 2014ء ماہ کے آخر تک فیصلہ طئے کیا جائے گا۔ضلع میں تبادلے سے متعلق کی گئی تجویز کے مطابق اہل عہدیداران میں جنرل انتظامیہ ڈویژن کے ڈپٹی کلکٹر پروین پھلاری ، اراضی وپیماش آفیسر سُنیل مہیندیکر ، قندھار تعلقہ کے سب ڈویژن آفیسر اانورادھا ڈھالکر ی، لوہا تحصیلدار آتل جاٹرے، قندھار کے سندیپ کلکرنی، کنوٹ کے اویناش کامبڑے، ضلع کلکٹر دفتر کے تحصیلدار سنتوش دیو کوڑے، ان تمام عہدیداران و افسران کے تبادلے آئندہ ماہ فروری 2014ء تک ہونے کے کی توقع ہے۔