ناندیڑ سے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

ناندیڑ۔26ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناندیڑ شہر کے حلقہ جنوب کے کانگریسی رُکن اسمبلی شری اوم پرکاش پوکرنا نے آج صُبح گیارہ بجے کے قریب چوپال پر واقع گارڈن کے قریب کانگریسی کارکنان کا ایک وسیع مجمع اکٹھا ہوا۔ اس موقع پر کانگریس کے سرکردہ قائدین بھی موجود تھے۔ ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے کانگریسی ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا کے ہمراہ میئر عبدالستار و دیگر کانگریسی قائدین ریالی میں شریک تھے۔ اس موقع پر پوکرنا نے بکثرت گلپوشی کی گئی۔ اسی طرح ناندیڑ شمال کے رُکن اسمبلی ڈی پی ساونت کی جانب سے ایک ریالی منظم کی گئی۔ اس ریالی میں بھی کانگریسی قائدین ، کارکنان نے شرکت درج کی تھی۔ مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی یہ ریالی ضلع کلکٹریٹ پہنچی ۔ ریالی کے دوران جگہ جگہ لوگوں نے ڈی پی ساونت کا خیر مقدم کیا۔

سانپ ڈسنے سے نوجوان فوت
پرگی /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سانپ ڈسنے سے ایک کسان فوت ہونے کا واقعہ کلکچرلہ منڈل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلکچرلہ منڈل بنڈالکی چرلہ گاؤں کا رہنے والا شکلا وردھن ریڈی 35 سالہ کو گھر میں ہی سانپ ڈس لیا تھا ۔ محبوب نگر دواخانہ میں علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔

خاتون کی خودکشی
پرگی /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک خاتون کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلینے کا واقعہ چنگومل پولیس اسٹیشن کے حدودمیں پیش آیا ۔ پولیس کے تفصیلات کے بموجب کچھ سالوں سے بیماری کا علاج کرتے ہوئے بیزار آکر پوڈور منڈل میڈی پلی کلان گاؤں کی پروتماں 25 سالہ نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔