ناندیڑ اکسپریس میں آتشزدگی واقعہ کی ابتدائی تحقیقات

گنتکل۔/8جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گنتکل ریلوے ڈیویژن میں ناندیڑ اکسپریس کی ایک کوچ میں آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ یہ تحقیقات سیفٹی کمشنر بنگلور کی زیر قیادت ٹیم نے کی کی تھی جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ٹرین کی اے سی کوچ میں مہیب آتشزدگی کی اصل وجہ ازکار رفتہ ( متعینہ تاریخ کے بعد بھی استعمال ) بیاٹریوں کا استعمال ہے۔ ان بیاٹریوں سے آگ کے شعلے نکل کر کوچ میں بچھائے گئے کارپٹ تک پھیل گئے چونکہ قالین چپکانے کیلئے جو سیال مادہ (Gum) استعمال کیا گیا ہے وہ پٹرولیم اشیاء سے تیار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے معمولی آگ مہیب آتشزدگی میں تبدیل ہوکر پورے کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لی اور اس واقعہ میں تقریباً 28 مسافرین جاں بحق ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں مذکورہ حادثہ کی داخلی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

تلنگانہ کنٹراکٹ جونئیر لکچررس
اسوسی ایشن میدک کی تشکیل جدید
میدک /7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کنٹراکٹ جونئیر لکچررس اسوسی ایشن ضلع میدک کی تشکیل عمل میں آئی ۔ بحیثیت صدر اسوسی ایشن میدک کے چناشنکرم پیٹ جونئیر کالج پر برسر خدمت کنٹراکٹ لکچرر مسٹر پون کمار منتخب ہوئے ۔ صدر اسٹیٹ جونئیر لکچررس اسوسی ایشن مسٹر کنکا چندرم کی قیادت میں اسوسی ایشن کے انتخابات متفقہ طور پر عمل میں آئے ۔ بحیثیت جنرل سکریٹری مسٹر گیری روی بحیثیت وائس پرسیڈنٹس مسرز مہیشور ، وینکنٹیا اور شریمتی ونجا منتخب ہوئے ۔ جوائنٹ سکریٹریز کے حیثیت سے مسرز راجیو سرینواس اور سنتوش کمار کا انتخاب عمل میں آیا ۔ بحیثیت خازن مسٹر ناگیش اور اسوسی ایشن کے ترجمان کی حیثیت سے مسٹر سرینواس منتخب ہوئے ۔ خواتین ونگ میں شریمتی انیتا امادیوی منتخب ہوئے ۔ پبلسٹی سکریٹریز کی حیثیت سے مسرز کنیا ، ایشور اور ملیا کا انتخاب عمل میں آیا ۔ بحیثیت آرگنائزنگ سکریٹریز مسرز راجیشور سائی بابا ، سریدھر منتخب ہوئے جبکہ بحیثیت اراکین ، مسرز سرینواس درگا پرساد ، سرینواس گوڑ اور نریش کا انتخاب عمل میں آیا ۔