نامپلی میں سڑک حادثہ مٹھائی تاجر کی موت

حیدرآباد /27 جولائی ( سیاست نیوز) نامپلی کے علاقہ بازار گھاٹ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں مٹھائی کی دوکان کا مالک ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ محمد سرور ساکن اعظم پورہ علاقہ چادر گھاٹ میں میٹھائی کی دکان چلاتا تھا اور کل علاقہ بازار گھاٹ سے گذر رہا تھا کہ ہنومان مندر کے قریب ایک راہگیر سڑک عبور کر رہا تھا اسے بچانے کی کوشش میں وہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور وہاں موجود ڈیوائڈر سے جاٹکرایا ۔ اس حادثہ میں محمد سرور شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔