نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کے جسم پر پولیس کے مطابق متعدد زخموں کے نشان پائے گئے ۔ پولیس نامپلی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس نامعلوم شخص کا قتل کہیں اور کرنے کے بعد اس کی نعش کو نامپلی کے علاقہ میں پھینک دیا گیا ۔ جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے آج صبح ایک اطلاع پر اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کے بدن پر سفید رنگ کا شرٹ اور کالے رنگ کی پائنٹ ہے ۔ پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔