حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) نامپلی پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے احاطہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شخص کی نعش کو پولیس نے گشت کے دوران ریلوے اسٹیشن کے آٹو اسٹانڈ کے قریب سے برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔