نامپلی اسٹیشن پر ٹرین کے ایرکنڈیشن ڈبہ کو آگ لگ گئی

حیدرآباد۔/30مارچ، ( سیاست نیوز) نامپلی ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹھہری ہوئی ٹرین کے اے سی کوچ میں اچانک آگ لگ گئی اور یہ پوری طرح جل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ٹرین پلیٹ فارم نمبر 6پر ٹھہری ہوئی تھی کہ اچانک اسے آگ لگ گئی۔ فائر ٹینڈرس کے ذریعہ آگ پر قابو پایاگیا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔