نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے لاری میکانک ہلاک

حیدرآباد ۔ /22 فبروری (سیاست نیوز) میاں پور علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے لاری میکانک ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ ڈی پدما چاری ساکن رامنتاپور آج صبح میاں پور چوراہے سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ اسی طرح ایس آر نگر میں پیش آئے حادثہ میں 39 سالہ عمر بن عبداللہ ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ عبداللہ اپنی موٹر سائیکل پر موتی نگر سے کل رات دیر گئے جارہا تھا کہ وہ اچانک گاڑی کا توازن کھودیا اور حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ ایس آر نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔