شمس آباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے 44 پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب 30 تا 35 سالہ نامعلوم خاتون آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں نیشنل ہائی وے 44 نزد ملیکا گارڈن شمس آباد سڑک عبور کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں خاتون برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر محمد ناصر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔