شمس آباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں یاک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہویگا ۔ تفصیلات کے بموجب شیخ شہاب الدین ولد چھوٹے شاہ 60 سالہ ساکن تونڈ پلی آج صبح تقریباً 5 بجے سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ نعش کو سرکاری دواخانہ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔