حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پولیس کو پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ بی ارچنا جو فلک نما علاقہ کے ساکن نرسمہا گوڑ کی بیٹی تھی ۔ کل رات اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔