نامعلوم ضعیف خاتون کی نعش دستیاب

شمس آباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ کے قریب ایک ضعیف خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سریکانت گوڑ کے بموجب ایک ضعیف نامعلوم خاتون جس کی عمر تقریباً 70سال ہے بھوک اور سردی کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس کی نعش رالہ گوڑہ راجیو گروہا کلپا بلڈنگ شمس آباد کے قریب پائی گئی۔ نعش کو بغرض شناخت مردہ خانہ عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا۔