نامعلوم شخص دوران علاج فوت

شمس آباد ۔ /22 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً چالیس سال ہے ۔ دورہ پڑنے سے گرکر زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرکے نعش کو بغرض شناخت مردہ خانہ منتقل کردیا ۔