حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی کی نامعلوم شئے کا استعمال کرنے کے سبب موت واقع ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ شنکراماں جو کاکتیہ نگر علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیٹی تھی ۔ یہ خاندان کچرہ چنے کا کام کرتا تھا ۔ کل عثمانیہ یونیورسٹی پارک کے قریب کچرہ چننے کے دوران اس نے ایک بوتل کا استعمال کیا ۔ جس کے بعد اس کی صحت اچانک خراب ہوگئی اور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔