حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) کیسرا پولیس نے ایک نامعلوم خاتون کی نعش برآمد کرلی جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق مقامی شخص کی زرعی اراضی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے عوام کی شکایت پر کارروائی کی ۔ اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے ۔ زرعی اراضی کے گڑھے میں موجودہ پانی سے نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے