نامعلوم افراد کا اکرم پر ٹی وی شوکے دوران حملہ

لاہور ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انتہا پسند گوشہ نے کھیل کے جذبہ کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ہندوستان کیلئے الجھن کی صورتحال پیدا کردی جب چند نامعلوم افراد نے جاریہ ورلڈ T20 کے ضمن میں ایک ٹی وی شوکے دوران پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم پر مبینہ حملہ کیا۔  گزشتہ شب حملہ آوروں نے کرکٹ لجنڈ سے مائیکروفون چھین لیا اور بدتمیزی بھی کی۔ سابق کپتان انڈین ٹی وی شو میں عالمی ایونٹ پر تبصرہ کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اکرم سے مائیکرو فون چھین لیا اور بدتمیزی کی۔ اس ایونٹ کیلئے الجھن کا یہ پہلا موقع نہیں۔ ہما چل پردیش حکومت کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کا میچ دھرم شالا سے کولکاتا منتقل کیا گیا۔ گزشتہ برس ممبئی میں بی سی سی آئی کے دفتر پر شیو سینا نے اس وقت دھاوا بول دیا تھا جب دونوں ملکوں کے کرکٹ حکام مذاکرات کر رہے تھے۔ پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہوا ہے جب ایلیٹ پیانل امپائر کو ہند۔ جنوبی افریقہ سیریز کے دوران ممبئی میں امپائرنگ سے روک دیا گیا تھا۔ دریں اثناء اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں گزشتہ شب لاہور میں حملے پر اپنے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔