جنگاوں 24 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جنگاوں ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین نامزد عہدوں کیلئے اپنے اعلی قائدین کے پاس چکر لگا تے ہوئے اپنا بائیو ڈاٹا پیش کررہے ہیں۔ جنگاوں اسمبلی حلقہ کے تحت دو مارکٹ کمیٹی کے چیر مین کا عہدہ ہے۔ ایک جنگاوں اور دوسرا چیریال ہے۔ یہاں کے کئی ایک دعویدار رکن اسمبلی جنگاوں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی کے پاس ملاقات کر کے موقع دینے کامطالبہ کررہے ہیں۔ دونوں مارکٹ کمیٹیوں کے عہدہ میں سے کسی ایک عہدہ پر مسلم قائد کا تقرر کرنے کا اقلیتی قائدین مطالبہ کررہے ہیں۔ ٹی آر ایس اقلیتی قائد مسٹر محمد انور شریف جنگاوں مارکٹ کمیٹی چیر مین کے عہدہ کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں وہ ایک سینئر قائد ہیں۔ شروع سے ٹی ار ایس پارٹی سے جڑ کر ہیں اور رکن اسمبلی متی ریڈی یاگیری ریڈی سے اچھے تعلقات ہیں اس کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی سے بھی ملاقات کر کے مسلم قائد کو جنگاوں مارکٹ کمیٹی چیر مین کا عہدہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جنگاوں اسمبلی حلقہ کے مسلم ووٹرس نے رکن اسمبلی کی کامیابی میں اہم رول ادا کرتے ہوئے ووٹ دینے آج ان کی کامیابی حاصل ہوئی ہے تو مسلمانوں کے ووٹوں سے کامیاب حاصل ہوئی۔ مسلمانوں کو نامزد عہدوں پر انصاف کریں ۔