شاہ آباد /30 جون ( راست ) حکومت کرناٹک کی جانب سے رکن قانون ساز کونسل نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بذریعہ ٹرین ودیان ایکسپریس گلبرگہ آمد کے موقع پر بلاک کانگریس شاہ آباد ورکرس کی جانب سے شاہ آباد ریلوے اسٹیشن پر الحاج اقبال احمد سرڈگی کی گلپوشی کی گئی ۔ شاہ آباد ریلوے اسٹیشن پر الحاج اقبال احمد سرڈگی کی گلپوشی کی گئی ۔ شاہ آباد ریلوے اسٹیشن پر کانگریس پارٹی کے سینکڑوں کارکن حاضر تھے ۔ جناب اقبال احمد سرڈگی رکن قانون ساز کونسل نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ جناب عبدالرشید مرچنٹ صدر بلاک کانگریس شاہ آباد شری وجئے کمار ، جناب یعقوب مرچنٹ ، شری مرتنجیا سوامی ، جناب ایم اے جلیل ، شری سرن گوڑا ، جناب انور پاشاہ نصیرالدین ، ہاشم خان ، کمار چوہان ، صاحب گوڑا بھوگنڈی ، سوریہ کانت کوبال ، ڈاکٹر احمد پٹیل ، محبوب افسر ، جاوید ، سریش نائیک ، ظہیر احمد ،جناب انور ، عبدالرشید جمعدار و دیگر ارکان کانگریس نے اقبال احمد سرڈگی کا والہانہ استقبال کیا ۔