حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) گچی باولی کے علاقہ میں آج رات ایک جنونی نامراد عاشق نے لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انجینئرنگ کے طالب علم دنیش نے چاقو سے لڑکی پر حملہ کردیا ۔ دنیش حملہ میں زخمی لڑکی سے ایک طرفہ محبت کرتا تھا اور اس لڑکی کو محبت کرنے کیلئے دباو ڈال رہا تھا تاہم لڑکی کے مسلسل انکار سے وہ بے قابوہوگیا اور اس نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے لڑکی کو شدید زخمی کردیا ۔ لڑکی کوہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔