حیدرآباد۔ یکم جون (سیاست نیوز) محبوبہ کی بے رخی اور دوسرے سے رغبت ایک نامراد عاشق کی خودکشی کا سبب بن گئی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ ناگراجو نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ناگراجو پیشہ سے میستری تھا جو ایس آر نگر کالونی میں رہتا تھا۔ یہ شخص ایک لڑکی سے محبت کرنا تھا اور لڑکی گزشتہ چند دنوں سے ناگراجو کے بجائے کسی اور توجہ دے رہی تھی۔ اس بات کو محسوس کرنے کی وجہ ناگراجو دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔