نالے میں بہہ جانے والی خاتون کے ورثا کو ایکس گریشا کی ادائیگی کا فیصلہ

حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) کل بارش کے دوران نالے میں بہہ کر فوت ہونے والی خاتون کے افراد خاندان کو بلدیہ نے ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیاپیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی نے زونل کمشنر کو ہدایت دی کہ مکمل واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔ کمیٹی اجلاس میں آج مختلف علاقوں میں صفائی عملہ کی کمی کی وجوہات کا جائزہ لے کر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ فوری تمام علاقوں میں آبادی کے تناسب کے اعتبار سے صفائی عملہ کے تقررات کو یقینی بنایا جائے ۔ میئر مسٹر محمد ماجد حسین کی نگرانی میں منعقدہ اسٹانڈنگ کمیٹی اجلاس کے دوران بلدی ملازمین کی ترقیات کے متعلق کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا