نالے سے ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے ٹولی چوکی کے علاقہ پیرا ماؤنٹ کالونی نالے میں ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ موہن جو پیشہ سے مزدور ایم بی نگر میں رہتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موہن شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ پولیس کے مطابق وہ علاقہ میں چھوٹی چھوٹی چوریاں بھی کیا کرتا تھا ۔ جس نالے میں مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ موہن سرقہ کے لئے گیا تھا اور نالے میں گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔