نالج کیر نیشنل اسکول میں سائنس فیر کا انعقاد

عادل آباد۔یکم مارچ ۔(ای میل )سائنسی ماڈلس کی تیاری اسکولی نصاب کا ایک حصہ ضرورہیں تاہم اگر والدین بھی دلچسپی کے ساتھ طلبہ کا ہاتھ بٹاتے ہیں تب آج کے یہ طلبہ ہمارے ملک اعلیٰ شہری بن کر ابھریں گے ۔ان خیالات کا اظہاربانی نورالہدا اسکول ظفر خان نے ضلع مستقر عادل آباد کے نالج کیر نیشنل اسکول میںقومی یوم سائنس دن کے موقع پر منعقدہ سائنسی نمائنش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ شہر کے خانگی اردو میڈیم اسکول میں قومی یوم سائنسی دن کا اہتمام کرتے ہوئے طلبہ میں موجود تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔اسکول کے نصابی کتب میں باضابطہ پروجیکٹ ورک شامل ہیں ان پروجیکٹ پر صحیح معنوں میں عمل میں کیا جائے تب ہمارے طلبہ بھی تعلیمی میدان میں جوہر دکھانے کے قا بل ہوں گے۔انھوں نے اسکول ھذا کے ایک طالب علم کی جانب سے تیاری کیا گیارئیل توپ ماڈل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی واحد شخصیت ہے جو اخبار فروش کے نام سے پہنچان رکھتا تھا تاہم جب اس نے ہندوستان کو مسائل جیسی بیش نہا قیمتی شئے سے نوازا تب ساری دنیا میں لوگ انھیں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام سے جاننے لگے۔اگر آج کے یہ ہونہار طلبہ اپنے تعلیمی میدان میں قابلیت دکھاتے ہیں تو وہ دن بھی کوئی دور نہیں ہوگا کہ ہمارے بچے بھی مستقبل کے سائنس داں ،ڈاکٹر س،انجینرس بنیںگے۔قبل ازیں ڈائریکٹر نالج کیر محمد اسمٰعیل الصباء نے بھی مخاطبت میں کہا کہ گزشتہ تین سال سے سائنس نمائش دن کا اہتمام کیا جا ر ہا ہے اور ہر سال طلبہ کچھ نئے ماڈلس کی تیاری کرتے ہوئے اپنے پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔انھوں نے اس موقع اولیائے طلبہ سے کہا کہ اپنی غربت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے طلبہ کوتعلیم سے آراستہ کریں تب آپ کو مستقبل میں معاشی بحرا ن کا سامنا نہ کرنا پڑیگا۔کرسپانڈینٹ نالج کیر عبدالعلیم نے مہمانان و اولیائے طلبہ سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر شیخ افسر ،ابوذر بن حامدو دیگر موجود تھے۔